2کشمیری شہید

بھارتی فوجی کی فائرنگ سے مزید دو کشمیری نوجوان شہید

ویب ڈیسک :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران کو لگام اور سرینگر کے اضلاع میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے جس سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے کو لگام کے علاقے چھولگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران جمعہ کو ایک اورنوجوان کو شہید کیا جبکہ گزشتہ روز اسی علاقے میں ایک نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔ فوجیوں نے ایک اور نوجوان کو سرینگر کے علاقے بمنہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک دونوں علاقوں میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔

مزید پڑھیں:  ٹیرف معاہدے کیلئے امریکی پریشر کا کوئی اثر نہیں، چین
مزید پڑھیں:  کینیڈا انتخابات : 50سے زائد پاکستانی امیدوار بھی حصہ لیں گے

دریں اثنا بھارتی فورسز نے سرینگرکے سرائے بالا اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فورسز اہلکار راہگیروں ، گاڑیوں اور ان میں سوار مسافروں کی تلاشی لے رہے ہیں جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔