تین سال میں اندرونی قرض

تین سال میں ملک کے اندرونی قرض میں 10 ہزار ارب کا اضافہ

ویب ڈیسک : وزارت خزانہ نے اندرونی وبیرونی قرض کی تفصیلات سینٹ میں پیش کر دیں. جس کے مطابق تین سال میں پاکستان کے اندرونی قرض میں 10 ہزار ارب کا اضافہ ہوا۔

جمعہ کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ان وزارت خزانہ نے بتایا, کہ جون 2018 میں ملک کے اندرونی قرض 16 ہزار ارب تھے, وزارت خزانہ نے کہا کہ اگست 2021 تک اندرونی قرض 26 ہزار ارب سے بڑھ گئے. تین سالوں کے دوران ملک کے بیرونی قرض میں ساڑھے 6 ہزار ارب کا اضافہ ہوا۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ جون 2018 میں بیرونی قرض ساڑھے 8 ہزار ارب تھا، اگست 2021 تک بیرونی قرض ساڑھے 14 ہزار ارب سے تجاوز کرگئے۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ جون 2018 میں ملک پر کل قرض 25 ہزار ارب روپے تھا، اگست 2021 تک ملک کا کل قرض 41 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کوڈھونگ قرار دیا، مظاہروں کا اعلان