کار فائرنگ حاملہ خاتون جاں بحق

چلتی کار پر فائرنگ،حاملہ خاتون جاں بحق

ویب ڈیسک (ڈیرہ اسماعیل خان) ٹانک روڈ پر واقع افسر خان کالونی کے قریب موٹر کار پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔

مقتولہ کا شوہر اور 4سالہ کمسن بیٹا بال بال بچ گئے۔ تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود ٹانک روڈ پر افسر خان کالونی کے قریب اکبر زمان ولد فضل محمد وزیر سکنہ حال ظفر آباد کالونی اپنی حاملہ بیوی 26سالہ ع م اور4سالہ بیٹے محمد عمر کے ہمراہ موٹر کار نمبرMN-177پر اپنی اہلیہ کو ڈیلیوری کیس کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ لا رہا تھا کہ جائے وقوعہ پر نقاب پوش مسلح موٹر سائیکل سوار دو افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے اکبر زمان کی اہلیہ26سالہ ع م موقع ہر ہی جاں بحق ہوگئی تاہم اکبر زمان اور اس کا 4سالہ کمسن بیٹا محمد عمر بال بال بچ گئے۔ پولیس نے اکبر زمان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال قرضوں کی ادائیگی کیلئے 8ہزار ارب روپے درکار ہیں،احسن اقبال