ڈرگ مافیا سخت قانون سازی فیصلہ

ڈرگ مافیا کی سرکوبی کیلئے سخت قانون سازی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ملاکنڈ میں سماجی کارکن محمد زادہ کے قتل کے تناظر میں منشیات کے کاروبار اوراس کی ترسیل میں ملوث عناصر کیخلاف قانون سازی کافیصلہ کر لیا گیا ہے اس حوالے سے جمعہ کے روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ایم پی اے مصورشاہ نے 8نومبر کو درگئی میں سماجی کارکن محمدزادہ اور عمرحیات کو قتل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ایوان کی توجہ مبذول کرائی کہ مقتولین نے اغواکاروں اور ڈرگ مافیا کیخلاف ببانگ دہل آوازاٹھائی اس قتل واقعہ پر حکومت نے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ان کے عہدوں سے ہٹایا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک ایسا قانون بنایا جائے جس کے تحت منشیات کے کاروبار اور سمگلنگ میں ملوث افراد کو بھاری جرمانہ اورعمرقید جیسی سخت سزائیں دی جاسکیں انہوں نے مقتولین کیلئے مالی پیکیج کا بھی مطالبہ کیا اس موقع پر ڈپٹی سپیکر محمود جان نے حکومت کو سخت قانون تجویز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مرنے والے افراد کیلئے ایوان میں فاتحہ خوانی کرائی گئی ۔

مزید پڑھیں:  امریکی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں پاکستانی بجلی استعمال کر رہے ہیں، ملر

واضح رہے کہ محمد زادہ کے قتل میں مبینہ طور پرملوث تین افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔