غیر قانونی سگریٹ ضبط

رواں سال 6 کروڑسے زائد غیر قانونی سگریٹ ضبط

ویب ڈیسک: ٹیکس چوری کیخلاف زیرو ٹا لرنس کو جاری رکھتے ہوئے. فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے اِنلینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک (آئی آر ای این) نے رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 2021 میں نان ڈیوٹی و ٹیکس پیڈ سیگریٹس کے خلاف آپریشنز کرکے 6 کروڑ 58 لاکھ 11 ہزار پانچ سو سیگریٹ سٹیکس ضبط کر لئے جن کی مالیت 15 کروڑ 64 لاکھ 80 ہزار ایک سو بارہ روپے بنتی ہے۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

اس طرح 12 کروڑ 56 لاکھ 62 ہزار چھ سو تیس روپے کی ٹیکس چوری بے نقاب کر دی۔ ماہ اکتوبر میں انلینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک نے 1 کروڑ 63 لاکھ 26 ہزار غیر قانونی سیگریٹ سٹیکس ضبط کئے جن کی مالیت 4 کروڑ 69 لاکھ 78 ہزار پچاس روپے بنتی ہے اور 3 کروڑ 33 لاکھ 66 ہزار تین سو انیس روپے کی ٹیکس چوری پکڑ لی۔ آ ئی آر ای این کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر بغیر ڈیوٹی و ٹیکس ادا شدہ، جعلی سگریٹوں کی غیرقانونی فروخت کے خاتمے کیلئے یہ آپریشن ملک بھر میں جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  سونا مزید مہنگا، 24 قراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار سے متجاوز