حریم فاروق پاکستان شکست اسٹائل قرار

حریم فاروق نے پاکستان کی شکست کو اسٹائل قرار دیدیا

ویب ڈیسک : نامور اداکارہ حریم فاروق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پورے ایونٹ میں شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”پاکستان اسٹائل سے ہارا ہے، ہلکے تو آنا ہی نہیں” ، شاباش لڑکو، آپ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم اپنے جنگجوئوں کو دوبارہ میدان میں لڑتے دیکھنے کے منتظر ہیں۔