بھائی نے بہن کو گردہ عطیہ

بھائی نے بہن کو نئی زندگی دینے کیلئے گردہ عطیہ کر دیا

ویب ڈیسک (ریاض) : اسکول ٹیچر نے اپنی بہن کو گردہ عطیہ کردیا، بہن گزشتہ 11 برس سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھی، گردے کی منتقلی کا آپریشن کامیاب رہا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق قنفذہ کمشنری کے ایک پرائمری اسکول ٹیچر عبداللہ صالح کی بہن گزشتہ گیارہ برس سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھی مریضہ کی حالت دن بہ دن گرتی جارہی تھی۔ عبداللہ صالح نے بہن کی تکلیف دیکھ کراپنا گردہ دینے کا فیصلہ کیا، طبی معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے گردہ کی منتقلی کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں:  ملائشین نیوی پریڈ، 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اسکول ٹیچر عبداللہ کا کہنا تھا کہ مجھ سے اپنی بہن کی تکلیف دیکھی نہیں جارہی تھی، کافی عرصے سے اپنا گردہ عطیہ کرنے کا سوچا تھا مگر بہن کی طبی حالت ایسی نہیں تھی کہ اس کا آپریشن کیا جاسکے۔ بہن کی حالت بہتر ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے گردے کی منتقلی کا فیصلہ کیا جس پر میں نے فوری طور پرعمل کرتے ہوئے اپنا گردہ عطیہ کردیا۔ بہن کو گردہ دینے کے بعد مجھے جو قلبی سکون نصیب ہوا ہے اسے لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں، آپریشن کے بعد بہن تیزی سے صحت یاب ہورہی ہے اور جلد ہی ہسپتال سے فارغ ہوکر گھر آجائے گی۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف