بلدیاتی انتخابات موبائل پر پابندی

بلدیاتی انتخابات: موبائل فون اورتصویر بنانے پر پابندی

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں انتخابی عمل کیلئے ہدایات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون لے جانے یاتصویر بنانے پر پابندی ہوگی۔ ووٹنگ کے عمل پر کسی کو اثرانداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔ فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی پر کارروائی کی جائے گی۔ پریذائیڈنگ افسر تمام اانتظامات کی نگرانی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم

الیکشن کمیشن نے مردوں اور خواتین کیلئے پولنگ اسٹیشن پرالگ الگ راستوں کے انتظام کی ہدایت کی ہیں۔ مشترکہ پولنگ اسٹیشن کی صورت میں فارم 17کے کالم میں اندراج کرنا ہوگا۔ بیلٹ پیپر اکاؤنٹ فارم پرکرنا ضروری ہے۔ امیدواروں اور ایجنٹس کے دستخط بھی لینے ہوں گے۔ دونوں فارمز پرسینئر اے پی او کے دستخط کرانے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ دونوں فارم مکمل کرکے آراو کو جلد پہنچانا ضروری ہوگا۔ تمام انتخابی سامان متعلقہ آراو کو پہنچانا ضروری ہے۔ پولنگ افسر ووٹر کا اصلی شناختی کارڈ چیک کریں گے۔ سیکیورٹی اہلکار پریذائیڈنگ افسر کے احکامات کے پابند ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے کورونا سے متعلق حفاظتی اقدامات کی ہدایت بھی جاری کر دی ہیں