ٹی ٹوئنٹی فائنل

ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

ویب ڈیسک: ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہوگا، جہاں کیوی ٹیم پہلی بار ورلڈ چیمپئن بننے کے لیے پرامید نظر آتی ہے وہیں آسٹریلیا کی ٹیم نے بھی ٹرافی جیتنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے بالرز ٹرینٹ بولٹ اور ایش سودھی آخری میچ میں آسٹریلیا کو قابو کرنے کے لیے تیاری کرلی ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹارک اور زیمپا بھی کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ظاہر کردیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ہمیں کمزور حریف کا لیبل برداشت نہیں، فائنل میں اپنی بہترین کوشش کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلیے پر عزم ہیں، ہم یواے ای کی کنڈیشنز میں مسلسل اپنے کھیل میں بہتری لائے ہیں،شیڈول کی وجہ سے 7روز میں 4میچز کھیلنا پڑے مگر اب فیصلہ کن چیلنج کیلیے تیار ہیں، تمام کھلاڑی تاریخ میں پہلی بار ٹائٹل پر قبضہ جمانے کیلیے پْرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر حملہ، پاکستان کا بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار

کینگرو ٹیم کے قائد ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ کیویز کا کھیل کے تینوں شعبوں میں ڈسپلن سب جانتے ہیں،کین ولیسمن کی قیادت میں وہ آخری گیند تک لڑیں گے،فتح کیلیے ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی، دونوں ٹیمیں پاور پلے میں اچھی ہیں. پیس اور اسپن بولنگ میں بھی برابر کا جوڑ ہے،ہم پوری کوشش کریں گے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلا عالمی ٹائٹل جیتنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں،ہماری بیٹنگ بڑا اسکور کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:  سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7سال بعد اپنی غلطی پر معافی مانگ لی

نیوزی لینڈ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں زیر کر کے فائنل میں پہنچی جب کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا اس سے قبل کبھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آمنا سامنا نہیں ہوا۔