برطانوی قونصل جنرل

جدہ میں برطانوی قونصل جنرل نے اسلام قبول کر لیا

ویب ڈیسک: جدہ میں برطانوی قونصل جنرل نے اسلام قبول کر لیا اور اپنا نام تبدیل کر کے سیف عشر رکھ لیا۔ انہوں نے اس ہفتے کے شروع میں ٹویٹر پر خبر بریک کی۔مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے صحن میں کھڑے عشر کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف

ایک ٹویٹ میں قونصل جنرل نے کہا: ‘میں اپنے پسندیدہ شہر مدینہ واپس آکر اور مسجد نبویۖ میں فجر کی نماز ادا کرکے بہت خوش ہوں۔’ عشر نے مزید کہا کہ وہ برطانوی مسلمانوں کی مدینہ واپسی کے منتظر ہیں۔ عشر اسلام قبول کرنے والے پہلے برطانوی سفارت کار نہیں ہیں۔ اس سے قبل سعودی عرب میں برطانوی سفیر سائمن کولس نے اسلام قبول کیا تھا اور 2016 میں حج ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں صرف طاقتور کی حکمرانی ہے،عمران خان