پاک بھارت کرکٹ

پاک بھارت کرکٹ بحالی میں کردار سے انکار

ویب ڈیسک: آئی سی سی نے پاک بھارت کرکٹ بحالی میں کردار سے صاف انکار کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے میچز دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں مگر کئی برس سے دونوں ممالک میں باہمی سیریز نہیں ہوئی، بھارت سیاسی وجوہات کی بنا پر پاکستان کے ساتھ مسلسل کھیلنے سے انکاری ہے،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی صاف واضح کردیا کہ وہ اس سلسلے میں کوئی بھی کردار ادا نہیں کرے گی۔

ایک انٹرویو میں قائم مقام چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس سے جب پوچھا گیا کہ کیا گورننگ کونسل دونوں ممالک کی باہمی سیریز میں کردار ادا کرسکتی ہے تو ان کا جواب تھا کہ ہم باہمی کرکٹ میں ایسا نہیں کرسکتے، جب وہ ہمارے ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہیں تو ہم کافی لطف اندوز ہوتے ہیں، کسی بھی دوسری باہمی سیریز کی طرح یہ دونوں بورڈز پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ آپس میں کھیلنے کو تیار ہیں یا نہیں، ہمیں اس حوالے سے کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دونوں ممالک ایسی طرح ٹیسٹ چیمپئن شپ میں الگ الگ کھیلتے رہیں گے تو انھوں نے کہا کہ اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچیں تو پھر نیوٹرل وینیو پر ایک دوسرے کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔ اس پر سوال ہوا کہ کیا اسی طرح آئی سی سی ان کو اپنے محدود اوورز کے ٹورنامنٹس میں ایک ہی گروپ میں شامل کرتا رہے گا تاکہ ان کا باہمی میچ ہو، جواب میں ایلرڈائس نے کہا کہ اس کا انحصار دونوں کی کٹ آف ڈیٹ تک رینکنگ پر ہے، شروع میں دونوں اس ٹورنامنٹ کے لئے ایک گروپ میں نہیں تھے مگر کٹ آف ڈیٹ تک آگئے، اسی طرح مجھے نہیں معلوم کہ آئندہ برس آسٹریلیا میں وہ ایک گروپ میں ہوں گے یا نہیں۔

مزید پڑھیں:  سفارشی کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا،شان مسعود