پشاور: معاون بلدیات کامران بنگش کے مطابق منصوبوں کی منظوری کے لیے مختص مقررہ وقت میں تبدیلی کی گئی, محکمہ بلدیات نے اعلامیہ جاری کر دیا, نئے اعلامیے کے مطابق کمرشل و رہائشی بلڈنگ منصوبوں کے ٹائم فریم میں تبدیلی کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوکل ایریا اتھارٹیز اور تحصیل انتظامیہ اب کمرشل بلڈنگ منصوبے کی منظوری 60 دن کے بجائے 15 دن کے اندر دے گی۔ لوکل ایریا اتھارٹیز اور تحصیل انتظامیہ رہائشی منصوبے کی منظوری 30 دن کی بجائے 10 دن میں دے گی، تحصیل انتظامیہ کی جانب سے اندورن پشاور کمرشل منصوبے کی منظوری 60 کے بجائے 30 دن کے اندر ہوگی۔ تحصیل انتظامیہ رہائشی بلڈنگ منصوبے کی منظوری اندرون پشاور 30 کے بجائے 15 دن میں کرے گی۔ کامران بنگش