نور مقدم ویڈیوز آن ائیر پر پابندی

نور مقدم کی سی سی ٹی وی ویڈیوز آن ائیر کرنے پر پابندی

ویب ڈیسک: نورمقدم کے قتل سے متعلق سی سی ٹی وی ویڈیوز کے لیک ہونے کے بعد پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے سی سی ٹی وی ویڈیو آن ایئر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔


نوٹیفکیشن کے مطابق نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے کی ممانعت کی گئی ہے ۔ پیمرا کے نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج فی الفور آف ایئر کر دیں، بصورتِ دیگر ٹی وی چینلز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ دوسری طر ف ٹویٹر پر یہ سی سی ٹی وی ویڈیوز بڑے پیمانے پر شئیر کی جا رہی ہیں اور پاکستان میں ٹویٹر پر یہ ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہیں۔ بہت سے صارفین ان ویڈیوز کو لیک کرنے کے ذمہ داروں کے خلا ف کارروائی کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید