یکساں نصاب وقت مانگ لیا

نجی سکولوں نے یکساں نصاب کے لئے وقت مانگ لیا

پشاور(نیوزرپورٹر) یکساں نصاب تعلیم کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی طرف سے سرکاری اور نجی شعبے کے متعلقین یعنی سٹیک ہولڈر کے ساتھ مشاورت میں نجی شعبے کی جانب سے مزید مہلت طلب کر لی گئی ہے دوسری جانب محکمہ تعلیم نے پبلک اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ماہرین سے اس سلسلے میں سفارشات کی درخواست کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  تمام ایرانی ڈرونز مار گرائے گئے ہیں ،وائٹ ہاؤس

2434قیدیوں نے ڈگریاں حاصل کرلیں

یکساں نصاب تعلیم کی تجویز پر صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان کی سربراہی میں گزشتہ دنوں ایک اہم مشاورتی اجلاس ہوا ہے جس میں پبلک اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان سمیت مختلف سٹیک ہولڈر اس مشاورتی اجلاس میں شریک ہوئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر پرائیویٹ سکولوں کے ماہرین تعلیم نے اپنی تجاویز دینے کیلئے وقت مانگ لیا ہے سفارشات موصول ہونے کے بعد وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ملک بھرمیں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کیلئے پرائیویٹ سکولز کی سفارشات پر بھی غور کیا جائے گا مشاورتی اجلاس میں تجویز کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں دوسرا اجلاس آئندہ چند روز میں بلایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کو سالانہ اربوں روپے کے خسارے کا انکشاف