فارمزغائب ہونے کا انکشاف

شادی، طلاق، پیدائش اورانتقال کے فارمزغائب ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک(پشاور) پشاور میں پیدائش ، انتقال، شادی اور طلاق کی رجسٹریشن کیلئے نادرا کی جانب سے جاری اہم فارمز غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے نادرا نے غائب تمام فارمز کے حوالے سے فوری طور پر ابتدائی اطلاعی رپورٹ یعنی ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

محکمہ بلدیات ذرائع کے مطابق پشاور میں 146نیبر ہڈ کونسلوں میں شادی، طلاق، پیدائش اور انتقال کی رجسٹریشن کیلئے سی آر ایم سی (سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم )فارمز جاری کئے جاتے ہیں اور فارمز کا اجراء 2010سے جاری ہے اب صوبائی حکومت اور نادرانے اس نظام کو آن لائن کرنے کا عمل شرو ع کردیا ہے اور اب تک 29یونین کونسلوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائز کرتے ہوئے یہ انکشاف ہوا ہے کہ کئی فارمز غائب ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ڈی آئی خان فائرنگ کی مذمت

ذرائع کے مطابق اب تک غائب فارمز کی تعداد واضح نہیں ہو سکی ہے تاہم اس حوالے سے نادرا کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایف آئی آر درج کی جائیگی سی آر ایم ایس فارمز نمبر کے حساب سے ایف آئی آردرج کی جائیگی اور اگر اس نمبر کا فارمز کسی کے پاس غیر قانونی طور پر موجود ہے تو اسے تسلیم نہیں کیاجائیگا نادرا نے محکمہ بلدیات کو اس حوالے سے فوری طور پر ایف آئی آرز درج کرتے ہوئے اسکی نقل مانگ لی ہے نقل پر پولیس اور محکمہ بلدیات کی سٹیمپ بھی لازمی ہوگی ۔

مزید پڑھیں:  کسی ادارے کے سربراہ کی ایکسٹینشن قابل قبول نہیں،پی ٹی آئی