ہیری ٹیج ٹریل

ہیری ٹیج ٹریل کی خستہ حالی ،شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

ویب ڈیسک(پشاور) ہیری ٹیج ٹریل منصوبہ خستہ حال ہونے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ گزشتہ کچھ عرصے سے ہیری ٹیج ٹریل کے ٹائلز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر رکھے گئے بینچ بھی ٹوٹ چکے ہیں اسی طرح بجلی کا نظام مختلف اوقات میں درہم برہم ہونے سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

ہیری ٹیج ٹریل میں مختلف مقامات پر بجلی کے بکس مختلف اوقات کار میں گرے ہوتے ہیں جس کو مقررہ جگہ پر لگانے یا بجلی کا نظام ٹھیک کرنے میں کئی دن لگ جاتے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس تمام صورتحال سے متعلق مختلف محکموں سے رابطے کرتے ہیں مگر کوئی ان کی اطلاع پر کارروائی عمل میں نہیں لاتے جس کے باعث ان میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیری ٹیج ٹریل منصوبے پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے اس کی دیکھ بھال کیلئے سٹاف مقرر کیا جائے تاکہ خطیر رقم ضائع نہ ہو اور اس سے خوبصورتی برقرار رہ سکے ۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار