55 کلو چرس وافیون سمگل

55 کلو چرس وافیون سمگل کرتے ہوئے دو خواتین سمیت چار افراد گرفتار

ویب ڈیسک(پشاور) پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان ایمبولینس گاڑی میں38 کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی چرس اور17کلو گرام افیون چھپا کر سمگل کر رہے تھے ۔ گرفتار ملزمان میں میاں بیوی عتیق الرحمان اور مسما (ز) بھی شامل ہیں جن کا تعلق کوہاٹ سے ہے جبکہ دیگر دو ملزمان مسما ة(ک)اور بہادر علی آپس میں بہن بھائی ہیں جوگوجرانوالہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ منشیات ایمبولینس کے ذریعے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ۔ چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایمبولینس گاڑی پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک