ملکہ برطانیہ کی کمر میں موچ

ملکہ برطانیہ کی کمر میں موچ آگئی،مصروفیات معطل

ویب ڈیسک: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اپنی کمر میں موچ آنے کے باعث اتوار کو چرچ کی سروس( عبادت) میں شرکت نہ کر سکیں۔ بکنگھم پیلیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ملکہ نے اپنی پیٹھ میں موچ آنے کے بعد آج صبح انتہائی افسوس کے ساتھ فیصلہ کیا ہے کہ وہ میموریل سنڈے کی سروس شرکت نہیں کر سکیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ کو مایوسی ہوئی ہے کہ وہ اس خدمت سے محروم رہیں گی۔”
ایک شاہی ذریعے نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا کہ ملکہ اس سروس سے محروم ہونے پر بہت مایوس ہے، اور وہ اسے سال کی سب سے اہم مصروفیات میں سے ایک سمجھتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی جدوجہد کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا، ایردوان