بھائی بھابھی قتل

ایک کمرے کے لئے بھائی اور بھابھی قتل

ویب ڈیسک: کوہاٹ کے علاقے جنگل خیل میں گھریلو تنازعے پر بھائی نے اپنے بھائی اور بھابی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ ملزم نے اپنے دوست کی مدد سے اپنے بھائی نذیر محمد اور اسکی اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ جنگل خیل میں درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔ دہرے قتل کا واقعہ مقتولین اور ملزم کے مابین رہائشی کمرے پر تنازعے کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔