آلودہ ترین شہر

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

ویب ڈیسک: لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا جب کہ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 292 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دنیا کا آلودہ ترین شہر بن جانے کے باعث لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 292ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ فضائی آلودگی کے باعث آنکھوں میں جلن کی شکایت بڑھ گئیں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، شہر کا موسم خشک رہے گا۔ البتہ بیس نومبر کے بعد پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ اس ماہ کے اخر میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کے امکان ہے، بارش ہونے سے سموگ اور آلودگی کم ہوگی۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، چیف جسٹس کی جانب سے فل کورٹ اجلاس دوبارہ طلب