خشک لکڑی کی قیمت میں اضافہ

خشک لکڑی کی فی من قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک: ( پشاور ) پشاور میں گیس لوڈ شیڈنگ میں حد درجہ اضافہ ہونے کی وجہ سے لکڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لکڑی کی قیمتوں میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ ہوگیا ہے ۔

موسم کے شروع ہوتے ہی گیس کی بندش اور گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے جبکہ دوسری جانب سے متبادل کے طور پر استعمال ہونے والے ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی حد درجہ اضافہ ہوا جس کے بعد شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے گھروں میں روز مرہ کی ضروریات کو پورا کرنے اور زیادہ اخراجات سے بچنے کیلئے لکڑیوں کا استعمال شروع کر دیا ہے جس کے بعد لکڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہونے سے اس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور فی من کے حساب سے 400کا اضافہ ہوا جس کے بعد لکڑی کی فی من کی قیمت 800روپے سے بڑھ کر 1200روپے من ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ