کورونا پابندیاں

ایک بارپھرکورونا پابندیاں عائد، بازار10بجے بند کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک(پشاور) صوبے میں کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسی نیشن میں کم شرح والے شہروں کیلئے جاری نئی گائیڈ لائنز کے تحت کاروبار رات کے10 بجے بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اس سلسلے میں جاری اعلامیہ کے مطابق متعلقہ اضلاع جس میں پشاور اور چترال شامل نہیں میں آج منگل کے روز سے 30نومبر تک رات دس بجے تمام مارکیٹ اور کمرشل کاروبار یعنی دکانیں وغیرہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مقررہ ٹائم کے بعد صر ف میڈیکل سروسز ، میڈیکل اور فارماسسٹ سنٹرز ، ویکسی نیشن سنٹرز، تندور اور اشیائے خوردونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

مزید پڑھیں:  ملٹری کورٹس کیس، معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ارسال

نئی گائیڈ لائنز کے مطابق شادی بیاہ کی تقریبات پانچ سو مہمانوں کی تعداد کے ساتھ منعقد ہوگی لیکن ان تمام افراد کیلئے کورونا سے بچائو کی ویکسی نیشن لازمی ہوگی جبکہ شادی ہالز وغیرہ میں سرگرمیوں میں بھی ویکسی نیٹ افراد ہی شریک ہوسکیں گے جن کی تعداد تین سو سے زائد نہیں ہوگی ہوٹلز میں ان ڈور اور آوٹ ڈور کھانے پینے کی اجازت ہوگی جو رات 12بجے تک ہوگی مذکورہ اضلاع میں تمام سرکاری اورغیر سرکاری دفاتر میں سو فیصد حاضری ہوگی اور تمام ملازمین سو فیصد ویکسی نیٹ ہوںگے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 200 دن مکمل، 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید