دونوں پائوں سے معذور شخص مثال

دونوں پائوں سے معذور 68 سالہ خودار شخص مثال بن گیا

ویب ڈیسک( تیمرگرہ ) دونوں پائوں سے معذور بلامبٹ شاٹئی درہ کے رہائشی 68 سالہ بزرگ موچی محمد امین بلامبٹ بازار میں گزشتہ 40 سالوں سے جوتے مرمت کرنے کا کام کرکے اپنے 10بچوں کا پیٹ پال رہا ہے ، مہنگائی کے اس دور میں صحت مند غریب لوگ بھی بھیک مانگنے پرمجبور ہیں لیکن اس معاشرہ میں ایسے خود دار معذور افراد بھی موجود ہیں جوکہ معذوری کے باوجود کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے اور کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتے ، ایسی ہی ایک مثال بلامبٹ بازار میں دونوں ہاتھوں سے معذور موچی محمد امین ہے اس حوالے سے 68سالہ بزرگ اور دونوں پائوں سے پیدائشی معذور موچی محمد امین نے مشرق کو بتایا

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے

کہ وہ کم عمری میں کراچی گئے تھے جہاں پر انہوں نے بھیک مانگنے کے ساتھ مختلف جگہوں پر کام بھی کیا تاہم معذوری کے باعث وہ کام کے قابل نہیں تھے اور کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانا ان کا ضمیر گوارہ نہیں کرتا تھا اس وجہ سے انہوں نے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے پرانے جوتے مرمت کرنے کا کام سیکھ کر کراچی میں جوتے مرمت کرنا شروع کردیا تاہم کچھ عرصہ بعد وہ گھر لوٹ آئے اور انہوں نے آبائی علاقہ بلامبٹ بازار میں پرانے جوتے مرمت کرنے شروع کر دیئے وہ گزشتہ چا لیس سالوں سے جوتے مرمت کا کام کرکے اپنے بچوں کو پال رہے ہیں اور وہ اپنی اوقات پر بہت خوش ہے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملٹری کورٹس کیس، معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ارسال