نانبائی

روٹی قیمت میں اضافہ کیلئے نانبائیوں کا آج سے احتجاج کااعلان

ویب ڈیسک(پشاور) روٹی قیمت میں اضافہ کا مطالبہ پشاور میں نانبائیوں نے آج سے احتجاج اعلان کر دیا ہے پنجاب میں فلورملز کی ہڑتال کے باعث پشاور کو آٹے کی سپلائی جزوی طور پر بند ہو گئی ہے جس کے باعث پشاور میں آٹے کا بحران مزید شدت اختیارکر گیا ہے آٹا ڈیلرز او ر نانبائی روٹی کی قیمت 20سے 30روپے مقرر کرنے کیلئے آج احتجاج کرینگے جبکہ آٹے کے سرکاری ہزاروں بوریاں نانبائیوں کے بجائے بازاروں میں فروخت کرنے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی مرتب کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس طلب، 19 نکاتی ایجنڈا جاری

سرکاری آٹا کیلئے اشرف روڈ ،رامپورہ ، فقیر آباد ، میں شہریوں کی لائنیں لگ گئی تھیں پنجاب میں فلور ملز کی ہڑتال کے باعث پشاو ر کو 20کلو ، 80کلو اور 85کلو آٹے کے تھیلے کی سپلائی بند ہو گئی ہے ۔ نانبائیوں نے روٹی 15روپے کے بجائے 20روپے اور روغنی اورپراٹھا 30روپے کرنے مطالبہ کیا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے 15روپے میں 200گرام تک روٹی فروخت کرنے پررضا مندی ظاہر کر دی ہے آٹا ڈیلروں اور نانبائیوں کے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات بھی رواں ہفتے ہو نگے محکمہ خوراک کی جانب سے رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو دیدی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ججز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مشترکہ ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ