راناشمیم کے خلاف توہین عدالت کارروائی

انصار عباسی، میر شکیل اور راناشمیم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جنگ گروپ کے صحافی انصار عباسی ، میر شکیل الرحمن اورگلگت وبلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم کے خلاف باقاعدہ توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ سنایا ہے۔ اس سلسلے میںعدالت نے مذکورہ تینوں افراد سمیت فریقین کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے سات دن میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ عدالت پر حملہ ہے حقائق کو جانچے بغیر ایک اتنے بڑے اخبار نے یہ حلف نامہ دے دیا۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ کی منظوری


یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت کیس پر اثرانداز ہونے کے دعوے کا نوٹس لیتے ہوئے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم سمیت صحافی انصار عباسی اور جنگ اور جیو گروپ کی انتظامیہ کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ تا خزانہ بائی پاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل