جرگے پر بم حملہ

جنوبی وزیرستان میں جرگے پر بم حملہ،پانچ افراد زخمی

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے قبائلی جرگے پر دستی بم سے حملہ کرتے ہوئے جرگے میں شریک پانچ افراد کو زخمی کر دیا ۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد :میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے

ذرائع کے مطابق حملے کا نشانہ ملک جمیل تھے جو اس حملے میں بال بال بچ گئے تاہم ان کا بیٹا شمس زخمیوں میں شامل ہے ، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا۔ بم حملے کے بعد پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا نوٹس ،مشال یوسفزئی کیلئے گاڑی خریدنے کی سمری مسترد