کترینہ کیف کی شادی ہوٹل بکنگ

شادی کیلئے ہوٹل میں بکنگ کر لی گئی

ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف عمر ہی نہیں بلکہ کترینہ کیف آمدنی، جائیداد، گاڑی سمیت دیگر کئی چیزوں میں وکی کوشل سے آگے ہیں۔


وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی تیاریاں راجستھان کے رائل سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں جاری ہیں۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی اور شادی کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کر لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی مرکزی تقریب جانا محل میں ہوگی۔ یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ کترینہ کیف اپنے ہونے والے شوہر سے عمر میں بڑی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ دیگر کئی معاملات میں بھی وہ وکی کوشل سے بہت آگے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل


کترینہ 16 جولائی 1983 کو پیدا ہوئیں جب کہ وکی کوشل 16 مئی 1988 کو پیدا ہوئے، اس طرح کترینہ کیف اپنے ہونے والے شوہر سے تقریباً 5 سال بڑی ہیں۔ یہی نہیں، کترینہ جائیداد، آمدنی اور گاڑی کے معاملے میں بھی وکی کوشل سے بہت آگے ہیں۔ کترینہ کیف کی سالانہ آمدنی 15 کروڑ بھارتی روپے جب کہ وکی کوشل کی سالانہ آمدنی 8 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ کترینہ کیف تقریباً بھارتی 200 کروڑ روپے کی مالک ہیں جب کہ وکی کوشل کے اثاثوں کی مالیت 25 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

وکی کوشل ممبئی کے اندھیری ویسٹ میں واقع کوشل کے اپارٹمنٹ کی 28 ویں منزل پر اپنے والدین اور بھائی کے ساتھ رہتے ہیں۔ کترینہ کیف ممبئی میں 2 مہنگے اپارٹمنٹس کی مالک ہیں جن کی قیمت تقریباً 45 کروڑ روپے بھارتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق لندن میں ان کا اپنا ایک خوبصورت بنگلہ بھی ہے جس کی قیمت 7 کروڑ روپے بھارتی ہے۔