دبئی کا اڑنے والی گاڑی لانچ

دبئی کا اڑنے والی گاڑی لانچ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: دبئی ٹریفک جام جیسے مسئلے سے بچائو اور اس کے حل کے لیے ایک اڑنے والی گاڑی لانچ کرنے جا رہا ہے جس کے نتیجے میں دبئی جیسے بڑے شہر میں ٹریفک جام ہونے جیسا مسئلہ ماضی بن جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں مقیم ایک کمپنی کی جانب سے اڑنے والی گاڑی لانچ کی جائے گی، امریکی کمپنی ایک خود مختار گاڑی کی تیاری میں مصروف ہے جسے 2023ء میں دبئی میں اْڑنے کے لیے لانچ کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا ‘خلیج ٹائمز’ کے مطابق یہ گاڑی ناصرف اْڑ سکے گی بلکہ زمین پر بھی چلے گی، یہ اْڑنے والی گاڑی بالکل ایک ہیلی کاپٹر کی ساخت جیسی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  دھمکیوں کو اپنے یا کام پر اثر انداز ہونے نہیں دیتی، فرانسسکا البانی

رواں ماہ 14 نومبر کو المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شروع ہو نے والے دبئی ایئر شو 2021 ء میں اس گاڑی کو بنانے والی کمپنی کی جانب سے بھی شرکت کی گئی ہے۔ یہ گاڑی ہائیڈروجن گیس سے چلے گی جو کہ 2023-24 میں استعمال اور بکنے کے لیے تیار ہے، اس گاڑی کی قیمت 350,000 امریکی ڈالرز ہوگی جس میں بیک وقت 5 افراد سفر کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیے