بم حملہ

علماء اور قبائلی مشران کے اجلاس پر بم حملہ،6افراد زخمی

ویب ڈیسک( وانا) جنوبی وزیرستان وانا بازار میں ڈی ایچ او آفس کے کے قریب علماء اور قبائلی مشران کے اجلاس پر نامعلوم افراد نے دستی بموں سے حملہ کردیا جس سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔ تین شدید زخمیوں کوڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ وانا بازار میں مقامی علماء اور قبائلی مشران کا ایک اجلاس جاری تھا اس دوران نامعلوم افراد نے اجلاس کے شرکاء پر دستی بم پھینک دئیے جو زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے۔ واقعہ میں چھ افراد شمس الدین ،سلیم ، مولاناسیف الدین ، بلال ، ملک نورزمان اورمولانا سلطان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں تین شدید زخمیوں کو ڈیرہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے باہر ہیں۔ زخمیوں میں ملک نورزمان کے بیٹے بلال کی ٹانگ ضائع ہو گئی ہے ۔ حملہ کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مزید 7041 غیر قانونی مقیم افغانی لوٹ گئے، تعداد 5 لاکھ سے متجاوز