عمر قید

سیٹی بجانے والے نوجوان کے قاتل کو عمر قید،4 لاکھ جرمانہ

ویب ڈیسک (پشاور) کریمینل ماڈل کورٹ کے جج افتخارالٰہی نے گھر کے سامنے سیٹی بجانے پر نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو 28 سال قید بامشقت اور 4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، استغاثہ کی جانب سے اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار علی اور مدعی مقدمہ کی جانب سے یوسف شاہ مہمند ایڈووکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی، استغاثہ کے مطابق رومان پر الزام ہے کہ اس نے گھر کے سامنے سیٹی بجانے پر نوجوان کو قتل کر دیا تھا، مقدمہ کی سماعت کے دوران ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا تھا، عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور استغاثہ کی جانب سے ملزم پر جرم ثابت کرنے پر اسے 28سال قید بامشقت اور4لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک