حمیمہ ملک

حمیمہ ملک کی نامناسب تصاویر شئیر کرنے والوں کو وارننگ

ویب ڈیسک: نامور اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنی تصاویر کو نامناسب اندازمیں ایڈٹ کرکے شیئر کرنے والے سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس کو قانونی چارہ جوئی کی وارننگ جاری کی ہے۔

مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی

انسٹا اسٹوریزمیں حمیمہ نے اس حوالے سے لکھا کہ انٹرنیٹ پر میری بعض نامناسب طریقے سے ایڈٹ کی جانے والی تصاویر زیرگردش ہیں ،یہ شرمناک ہے کہ لوگ ایسا کیسے کرسکتے ہیں ۔ تصاویر کی غلط انداز میں ایڈیٹنگ اورانہیں انٹرنیٹ پراپ لوڈ کیے جانے کا بتانے والی حمیمہ نے اپنے فین پیجز سے یہ تصاویر ہٹانے کیلئے کہا ہے۔ حمیمہ ملک نے خبردار کیا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں وہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریںگی۔ گو اداکارہ نے ان تصاویر کی نشاندہی نہیں کی جنہیں ایڈٹ کیا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ وہ ممکنہ طور پر انٹرنیشنل پاکستان پراسٹیج ایوارڈز کیلئے دورہ ترکی کے دوران لی گئی تصاویر کی بات کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن
مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

آئی پی پی اے کی تقریب میں پرفارمنس دینے والی حمیمہ کی کئی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھیں، اس کے علاوہ انہوں نے پرفارمنس میں اپنا ساتھ دینے والے گلوکارفرحان سعید کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کروایا تھا۔