مردان تاجر قتل

مردان تاجر قتل ،لواحقین کا نعش کے ساتھ دھرنا

ویب ڈیسک: مردان کے علاقے بغدادہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق تاجر ابرہیم دکان بند کرکے گھر جارہا تھا کہ اسے راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ مردان قتل کے خلاف لواحقین اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے نعش پار ہوتی چوک میں رکھ دی اور مردان صوابی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بندکر دیا۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہیگا ۔

مزید پڑھیں:  ٹانک :پک اپ گاڑی ریلے میں بہہ گئی، 1شخص جاں بحق دو بچے لا پتہ