بچہ کس کا معائنہ اور ہرجانہ

بچہ کس کا ہے؟ طبی معائنہ اور ہرجانہ

ویب ڈیسک: سات آسٹریلوی خواتین کے ایک گروپ قطرحکومت کے خلاف مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے کی وجہ بڑی دلچسپ ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ائیر پورٹ پر ایک لاوارث بچہ ملا تو ان آسڑیلوی خواتین کو طیارے سے اتار کر بغیر کوئی وجہ بتائے طبی معائنے کے عمل سے گزارا گیا۔ خواتین سے کہا گیا کہ وہ قطر ایئرویز کے طیارے سے اتریں اور ان کی رضامندی کے بغیر معائنہ کرنے پر مجبور کیا گیا اور کوئی واضح وضاحت بھی نہیں دی گئی۔ یہ واقعہ گزشتہ سال اکتوبر میں پیش آیا تھا تاہم آسٹریلوی خواتین نے اب قطری حکومت کے خلاف مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کون نہیں جانتا قطری شیخ کتنے عجیب وامیر لوگ ہیں اس لئے ان خواتین نے اگر پھر سیر سپاٹے کا پروگرام بنایا ہے تو اس کے لئے انہیں عرب شیخوں سے زیادہ فیاض کوئی نظر نہیں آیا۔