اسکول بچوں پر فائرنگ

نشئی نوجوان کی اسکول کے بچوں پر فائرنگ،3بچے زخمی

ویب ڈیسک: مانسہر ہ میں تھانہ صدر کی حدود پیراں میں نشئی نوجوان کی فائرنگ سے اسکول کے تین بچے زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے ملزم اقرار حسین کو نشے کی حالت میں گرفتار کرلیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بچوں میں محمد نیاز ،احسن اور بلال حسین شامل ہیں ۔ اسکول انتظامیہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی ایمبولینس گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر تینوں بچوں کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم گھر سے ریپیٹر لے کر نکلا اور اس نے فائرنگ کرکے اسکول کے بچوں کو زخمی کردیا۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس،ججز کے خط پرغور