آن لائن بدسلوکی

آن لائن بدسلوکی خواتین کی جان کے درپے

ویب ڈیسک: آن لائن ہراسانی او ربدسلوکی دنیا کے ہر ملک میں سماجی مسائل اور جرائم میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔ لورا واٹ مور آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ٹی وی پریزینٹر ہیں انکا کہنا ہے کہ ان کی ساتھی پریزینٹر کیرولین فلیک کی موت کے تقریباََ دوسال بعد بھی آن لائن بدسلوکی جاری ہے۔ وائٹمور نے کہا کہ فروری 2020 میں جب سے فلیک نے اپنی جان لی تب سے زیادہ تبدیلی نہیں آئی ۔

فلیک کی والدہ نے پہلے کہا تھا کہ میڈیا ان کی بیٹی کی موت کا سبق سیکھنے میں ناکام رہا ہے اور اسے ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار عوامی شخصیات کی کوریج کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ کرسٹین فلیک نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ آئوٹ لیٹس جنہوں نے "کیرولین کے بارے میں تمام خوفناک چیزیں لکھی ہیں” وہ "کچھ بھی پرنٹ کرنے سے پہلے ، کم از کم یہ معلوم کریں کہ آیا یہ سچ ہے۔ یہ کسی کی زندگی ہے، یہ کسی کی اولاد ہے، یہ کسی کی بہن یا بھائی ہے۔

مزید پڑھیں:  دبئی، سیلابی صورتحال، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم
مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں غذائی قلت کے دعوے مسترد

اب اپنے نئے انٹرویو میں، لوراوائٹمور نے اس حوالے سے مزید کہا: "کچھ لوگ ہیں جن کے ساتھ میں انٹرویو کرنے سے انکار کرتی ہوں کیونکہ انہوں نے ماضی میں میرے دوستوں کے ساتھ کیا سلوک کیا ہے یا انہوں نے ان کے بارے میں کیا لکھا ہے۔ اور جب تک وہ تبدیل نہیں ہوتے، جب تک وہ معافی نہیں مانگتے یا جب تک وہ بہتر نہیں ہو جاتے، میں ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی…”