الیکڑانک ووٹنگ مشین ووٹ قانون منظور

الیکڑانک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون منظور

ویب ڈیسک :بلا آخر حکومت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ذریعے اپنی عددی اکثریت کے بل بوتے پر انتخابی اصطلاحات بلز منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی ۔اس سلسلے میں آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شروع ہوا. تو حکومت ہی نہیں اپوزیشن کے بھی تقریباََ تمام ارکان ایوان میں موجود تھے۔


مختلف بلز کی منظوری سے قبل تحریک پر رائے شماری ہوئی تو حکومت کو عددی اکثریت کے بل بوتے پر پہلی کامیابی ملی جس کے بعد مرحلہ وار بلز اور قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی ۔اس دوران اپوزیشن نے حکومتی ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لئے ایوان میں سخت شورشرابا کیا اور شدید کشیدہ ماحول میں ارکان پارلیمنٹ ایک دوسرے کے دو بدو آگئے یہاں تک کہ اپوزیشن ارکان کو بڑھتے دیکھ کر سارجنٹ ایٹ آرمز نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے حصار میں بھی لے لیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو چکی، بلاول بھٹو


دوسری طر ف حکومتی ارکان بھی وزیراعظم کے ارد گرد جمع ہوگئے تاہم بعد میں اپوزیشن نے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔
کون سے بل پاس ہوئے؟

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں شدید بارشیں، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی علاقے زیرآب


انتخابی اصلاحات بل 2021 الیکٹرانک ووٹنگ مشین، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور کلبھوشن یادیو سمیت مختلف بلز منظور کرلیے گئے۔
ان بلز پر رائے شما ری میں حکومت کواپوزیشن پر 203 ووٹ کے مقابلے میں 221 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی ۔
منظور ہونے والے بلوں میں انتخابی اصلاحات بل 2021 الیکٹرانک ووٹنگ مشین، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور کلبھوشن یادیو سے متعلق بل سمیت 27 بلز شامل