اسکولوں کو فرنیچر فراہمی

اسکولوں کو فرنیچر فراہمی کے بڈنگ پراسس کی انکوائری کا حکم

ویب ڈیسک :اسکولوں کو فرنیچر فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے. پشاور ہائی کورٹ نے نیب کوا سکولوں کو 6 بلین روپے کے فرنیچر فراہمی کے بڈنگ پراسس کی انکوائری کاحکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:  پشاورکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، صوبائی وزیر مینا خان


عدالت نے ڈی جی نیب کو انکوائری رپورٹ 2 ہفتے میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ اس موقع پرڈی جی نیب فاروق اعوان, ڈائریکٹر اور ایلمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن, اے اے جی سید سکندرحیات شاہ, ڈپٹی پراسیکیوٹرنیب کے پی عظیم داد عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ نیب دیکھے کہ یہ کنٹریکٹس کہیں اپنوں کو نوازنے کے لئے تو نہیں دئیے گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم