پارکنگ فیسوں

پارکنگ فیسوں میں 20سے100روپے تک خود ساختہ اضافہ

ویب ڈیسک :پشاور میں مختلف مقامات پر ٹھیکیداروں اور پلازہ مالکان کی جانب سے پارکنگ فیسوں میں خود ساختہ طور پر اضافہ کردیا گیا ہے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو جواز بنا کرپارکنگ فیس میں 20سے100روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

صدر روڈ ، ایل آر ایچ روڈ ، اشرف روڈ ، خیبر بازار ، قصہ خوانی میں غیر قانونی پارکنگ میں اضافے کے باعث ٹریفک کا نظام دہم برہم ہو کر رہ گیا ہے مہنگائی کے باعث موٹرسائیکل پارکنگ فیس 10روپے سے بڑھا کر 20روپے ، موٹر کار پارکنگ 30روپے سے بڑھا کر 50روپے ، نمک منڈی میں پارکنگ فیس 70روپے ، ڈبگری میں موٹر سائیکل فیس 40روپے ، موٹر کار فیس 100روپے ، شاہی باغ میں موٹر سائیکل پارکنگ فیس 10روپے سے 30روپے ، موٹر کار فیس 20روپے سے 50روپے ، خود ساختہ طور پر مقرر کی گئی ہے مختلف پارکنگ کے حکام کی جانب سے خود ساختہ طور پر پارکنگ فیسو ں میں اضافہ کر دیا گیا ہے عملے کے مطابق مہنگائی اور زیادہ مہنگا ٹھیکہ ملنے کے باعث پارکنگ فیس میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ پارکنگ فیسو ں میں اضافہ کے باعث شہریوں اور عملے کے درمیان تکرار کے واقعات بھی رونماء ہو رہے ہیں

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں، 32 افراد جاں بحق، 41 زخمی ، 160 گھر زمین بوس