ضیا چشتی ٹاٹیانا سپوٹس گواہی وائرل

ضیا چشتی کے خلاف ٹاٹیانا سپوٹس کی گواہی وائرل

ویب ڈیسک :پاکستان میںضیا چشتی کا نام ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے تاہم بہت سے لوگ اس بات واقف نہیں کہ یہ موصوف کون ہیں اور اپنے کس کارنامے کے باعث سوشل میڈیا ہی نہیں عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی سہ شرخیوں کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

تو پہلے تو یہ جان لیں کہ ضیا چشتی ہیں کون؟ امریکہ میں پیدا ہونے والے ضیا کے والدین میں سے والد امریکی تو والدہ پاکستانی تھیں انہوں نے امریکہ میںدوران تعلیم دانتوں کو ہموار رکھنے کا ایک آلہ بنایا اور بعد میں آئی ٹی کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک بڑی افیٹینی کمپنی کے مالک بنے۔ان کی کمپنی میںبرطانیہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک شہزادی بیٹریس جو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے بیٹے شہزادہ اینڈریو کی صاحبزادی بھی ہیں کام کر رہی ہیں. جبکہ برطانیہ،اٹلی اور سپین کے سابق وزرائے اعظم بھی ان کی کمپنی کا حصہ ہیں۔ضیا چشتی اس لئے بھی خبروں میں ہیں کہ حال ہی میں سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ان کی کمپنی سے استعفے دیا ہے. جس کے بعدبرطانیہ میں بھی وہ اپنے کارنامے کے باعث سب کی ”داد” سمیٹ رہے ہیں. یہ بھی یا د رہے کہ 2016میں انہی ضیاچشتی کو پاکستان میں ستارہ امیتاز سے بھی نوازا جا چکا ہے. جو انہیں سابق صدر ممنون حسین کے ہاتھوں دیا گیا جبکہ موجودہ حکومت کے دور میں بھی ضیاچشتی پاکستان کی اعلی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کرچکے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو ،پہلی بار وزیر خارجہ شامل

جن میں وزیراعظم عمران خان اور خیبر پختون خوا کے وزیراعلی محمود خان بھی شامل ہیں ،انہی ضیا چشتی کی والدہ سعدیہ چشتی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ چھ سال تک پاکستان میں اسلامی نظریاتی کونسل کی رکن رہی ہیں۔اب آئیں دیکھتے ہیں کہ موصوف کیوں سوشل میڈیا اور عالمی ذرائع ابلاغ پر چھائے ہوئے ہیں۔اس کی وجہ ایک خاتون ہیں جنہوں نے امریکی کانگریس کی ہائوس جوڈیشری کمیٹی میں گواہی دی ہے کہ ضیا چشتی نے انہیں جنسی طور پر ہراساں اور اور ان پر تشدد کیا ہے۔ اپنی گواہی میں 27 سالہ امریکی خاتون ٹاٹیانا سپوٹس ووڈکہ وہ ضیا چشتی کی کمپنی میں ملازم تھیں. اور انہوں نے دوران ملازمت برازیل کے دورہ کے موقع پر انہیں جنسی عمل کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں:  فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت

امریکی کانگریس کی اس کمیٹی میں ٹاٹیانا کے ان الزامات کے بعد ہی ڈیوڈ کیمرون نے ضیا چشتی کی کمپنی سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستان میں ٹویٹر پر ضیا چشتی کا نام ٹاپ ٹرینڈ کر رہاہے ۔یہاں بھی ان کے بارے پاکستان صارفین اپنے مخصو ص انداز میں تبصرے کر رہے ہیں۔