حریم شاہ اور شیخ رشید

حریم شاہ اور شیخ رشید ۔۔۔بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا

ویب دیسک :شیخ رشید ایک ذمہ دار اور بڑی حد تک حساس وزارت پر فائز ہیں تاہم دوسری جانب ان کی غیرسنجیدگی کے باعث ہر کوئی انہیں جب چاہے اپنے ڈراموں کا کردار بنا کے رکھ دیتا ہے۔

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ ماضی میں بھی وفاقی وزیرداخلہ کے بارے میں گل افشانیاں کرتی رہی ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے ایک لائیوشو کے دوران شیخ رشید کو سرعام رسوا کرنے کا تمام ساما ن کر لیا یاپھر شیخ صاحب ہی ان کے ڈرامے کاجانتے بوجھتے کردار بن گئے ۔بہرحال یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے اکثر صارفین کی تنقید کی زد میں آئی ہے اور تنقید بھی زیادہ تر وفاقی وزیر داخلہ کے حصے میں آئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پوری قوم چینی بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے،پاک فوج

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوکے میزبان حریم شاہ سے پوچھتے ہیں کہ وہ شیخ رشید کو ابھی فون کریں تو کیا وہ ان کی کال ریسیو کریں گے،جس پر حریم شاہ کہتی ہیں کوشش کر کے دیکھ لیتے ہیں،حیرت انگیز طور پر شیخ رشید نے نہ صرف ان کی کال وصول کی بلکہ انہیں بعد میں فون کرنے کا بھی کہا ،دوران کال جب حریم شاہ نے اصرار کیا ابھی بات کرلیں تو شیخ رشیدنے انہیں ڈانٹے ہوئے کہا ”بکواس بندکر ابھی میں بات نہیں کر سکتا”۔ٹویٹر صارفین کی بڑی تعداد نے حریم شاہ او رشیخ رشید کے اس ڈرامے کو پبلسٹی سٹنٹ ہی قرار دیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید