پاراچنار گاڑی سے چرس برآمد

پاراچنار میں گاڑی سے 128 کلو چرس برآمد

ویب ڈیسک :پاراچنارسے منشیات کی بھاری کھیپ پکڑی گئی ،گاڑی سے128 کلوگرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس کے مطابق شلوازان روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ایک پک اپ گاڑی سے 128 کلوگرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ ڈی ایس پی نجف علی کے مطابق چرس پاک افغان سرحدی علاقے سے اضلاع پایان اسمگل کی جارہی تھی ۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔