بھارتی ٹیم

بھارتی ٹیم کو بھی پاکستان میں ‘سیکیورٹی’ کا مسئلہ درپیش

ویب ڈیسک :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو ملنے کے بعد بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کا اہم بیان سامنے آگیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 2031 تک کے عالمی مقابلوں کے میزبان ممالک کے اعلان کے بعد سے ہی بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت یہ فیصلہ کرنے سے پہلے پڑوسی ملک (پاکستان)میں ‘سیکیورٹی’ کی صورتحال پر نظر رکھے گی کہ آیا بھارتی کرکٹ ٹیم عالمی ایونٹ کے لیے سفر کرے گی یا نہیں۔انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ‘جب اس طرح کے عالمی ٹورنامنٹ ہوتے ہیں تو کئی عوامل پر غور کیا جاتا ہے، ماضی میں بھی آپ نے دیکھا ہوگا کہ بہت سے ممالک نے پاکستان جانے سے انکار کیا ہے۔بھارتی وزیر کھیل نے مزید کہا کہ ‘پاکستان میں سیکیورٹی ایک اہم چیلنج ہے جس پر غور کرنا لازمی ہے لہذا جب وقت آئے گا، حکومت حالات کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو 7وکٹوں سے شکست دیدی