پریتی زنٹا سروگیسی ماں بن گئیں

پریتی زنٹا بھی سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی ماں بن گئیں

ویب ڈیسک :بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر اپنے تمام مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔اداکارہ پریتی زنٹا نے 2016 میں امریکی شہری جین گڈینف کے ساتھ شادی کی تھی۔

اب انہوں نے سوشل میڈیا پر خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دونوں جڑواں بچوں کے والدین بن گئے ہیں۔ تاہم ان کے بچے سروگیسی یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے ہوئے ہیں۔انہوں نے اپنے بچوں کا نام سوشل میڈیا پر شیئر کیے جن میں سے ایک بچے کا نام جے زنٹا گڈینف اور دوسری کا نام جیا زنٹا گڈینف رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کے اس نئے مرحلے پر بہت پرجوش ہیں اور اپنے بچوں کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس ناقابل یقین سفر کا حصہ بننے کے لیے ڈاکٹرز، نرسز اور ہمارے سروگیٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔واضح رہے کہ پریتی زنٹا واحد اداکارہ نہیں ہیں جن کے گھر سروگیسی یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے بلکہ اس سے قبل بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے جیسے شاہ رخ خان، عامر خان، کرن جوہر، سنی لیونی، ایکتا کپور، تشار کپور بھی سروگیسی کے ذریعے والدین بن چکے ہیں۔