جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ

جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ نے 8.6 ارب ڈالر عطیہ کردئیے

ویب ڈیسک :میکینزی سکاٹ آپ سے بھول تو نہیں گئیں وہی جو دنیا کے امیر ترین فرد جیف بیزوس کی اہلیہ تھیں اور طلاق لینے کے بعد امیرترین خواتین کی صف میں جاکھڑی ہوئی تھیں ان کے بارے خبریں ہیںکہ وہ ان دونوں غیرمنافع بخش تنظیموں کو دل کھو ل کر عطیات دے رہی ہیں۔

کورونا کے وبائی مرض کے دوران جہاں امیر ترین افراد نے بے پناہ دولت کمائی وہاں ان ، محترمہ سکاٹ نے جو ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ ہیں تاریخ کی سب سے زیادہ فیاض شخصیتوں میں سے یک بن گئیں ہیںگزشتہ 12 مہینوں میںانہوںنے 8.6 بلین ڈالر کے عطیات کا دئیے ہیں۔تاہم، محترمہ سکاٹ اپنے عطیہ دینے کی رفتار سے کہیں زیادہ غیر معمولی ہیں۔ زیادہ تر "میگا عطیہ دہندگان” آج تکنیکی انداز اپناتے ہیں۔