پی ٹی آئی میئر کے امیدواروں

پی ٹی آئی نے میئر کے امیدواروں کے نام مرکز کو بھیج دیئے

ویب ڈیسک( پشاور) تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے بلدیاتی انتخابات کیلئے پشاور سے امیدواروں کے نام مرکز کو ارسال کردیئے ۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان خان نے گزشتہ روز امیدواروں کے ساتھ ملاقات کے بعد پارٹی عہدیداروں کی مشاورت سے شارٹ لسٹنگ مکمل کرلی ہے ۔

ذرائع کے مطابق پشاور سٹی میئر کیلئے پارٹی نے سابق رکن قومی اسمبلی انجینئر حامد الحق، سابق نائب ناظم پشاور سید قاسم علی شاہ، سابق ناظم ٹائون تھری ارباب محمد علی، پارٹی کے ریجنل سیکرٹری جنرل رضوان بنگش، عرفان سلیم ، یونس ظہیر اور مینا خان کے نام شارٹ لسٹ کرلئے ہیں پشاور کی 6تحصیلوں کیلئے بھی امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کیلئے امیدواروں کی فہرست مرکز ارسال کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا

ذرائع کے مطابق تحصیل متھرا کیلئے فاروق خان،مجیب الرحمن ، محمد اہتشام خان، تحصیل شاہ عالم کیلئے اظہر علی، پارٹی صدر محبوب الرحمن اور جنرل سیکرٹری ارشد خان، تحصیل بڈھ بیر کیلئے سمیع اللہ خان ،محمد ابراہیم خان اور نیاز محمد، تحصیل چمکنی کیلئے امتیاز برکی، ملک شہاب حسین، تحصیل پشتخرہ کیلئے عبدالجبار اورتحصیل حسن خیل کیلئے حفیظ الرحمن کے نام مرکز کو ارسال کردیئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے پارٹی رہنمائوں اور قائدین کو طلب کرکے ہدایت کی ہے کہ مرکز کسی بھی ورکر کو ٹکٹ دے سکتا ہے باقی تمام ارکان نے اسی ایک کارکن کو سپورٹ کرنا ہوگا اور پارٹی میں کوئی اختلافی صورتحال پیدا کرنے سے گریز کرنا ہوگا ۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے مقدمات جلد انجام کو پہنچیں گے ، عطا تارڑ

گورنر شاہ فرمان نے تمام پارٹی رہنمائوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت مذکورہ ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی پابند نہیں ہے اور وہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے کسی اور پارٹی ورکر کو بھی ٹکٹ جاری کرسکتی ہے۔