بلدیاتی انتخابات پینا فلیکس کاروبار

بلدیاتی انتخابات، پینا فلیکس اور پوسٹرز کا کاروبار چمک اٹھا

ویب ڈیسک( پشاور) بلدیاتی انتخابات کے باعث پینا فلیکس اور پوسٹرز کا کاروبار میں تیز ترین اضافہ ہو گیا ہے. جبکہ پینا فلیکس اور پوسٹرز کے ریٹ میں مختلف سائز کے باعث 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ چھوٹے سائز ، درمیانے سائز ، بڑے سائز کے پینا فلیکس اور پوسٹرز کے ریٹ میں 100 فیصد اضافہ کے باعث امیدواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جنگی محلہ میں پرنٹنگ پریس کے کاروبار ، پینا فلیکس کے کاروبار سے تعلق رکھنے والوں .تاجروں کے وارے نیارے ہو گئے ہیں

مزید پڑھیں:  خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سےمتلق قرارداد روس نے ویٹو کر دی

پشاورسٹی ، سکندر پورہ ، جی ٹی روڈ ، نشتر آباد ، چارسدہ روڈ ، یونیورسٹی روڈ سمیت مختلف مقامات پر کاروبار سے وابستہ تاجروں نے ممکنہ آرڈرز کے باعث کروڑوں روپے مالیت کا اضافی سامان سٹاک کیا ہے۔ پینا فلیکس کے لئے ایک مذہبی جماعت کے کارکنوں کو ہدایات کی ہے کہ وہ مخصوص افراد سے پینا فلیکس چھپوائے بلدیاتی انتخابات کے سیزن کے باعث پینا فلیکس کے لئے مختلف بڑے بڑے مقامات ، سائن بورڈز کے ایڈوانس بکنگ بھی جاری ہے. جبکہ بیشتر امیدواروں کی جانب سے پینا فلیکس لگانا شروع کر دیئے ہیں بعض امیدواروں کی جانب سے اپنی پارٹیوں کے سربراہوں کی تصاویر بھی نہیں لگائی جا رہی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر