خیبرپختونخوا میں ٹریفک کا قانون بدلنے

خیبرپختونخوا میں ٹریفک کا 56 سالہ پرانا قانون بدلنے کی ہدایت

ویب ڈیسک (پشاور) خیبرپختونخوا میں ٹرانسپورٹ کیلئے 56 سال قبل تیار کئے گئے. موٹر وہیکل آرڈیننس کو تبدیل کرتے ہوئے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اسے تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے موصول ہونے والی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں اب تک 1965 کا منظور شدہ صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس موجود ہے جو 56سال پرانا ہے صوبائی حکومت قانون کا جائزہ لیتے ہوئے اس میں تبدیلی کرے اور اس قانون کی ازسرنو تشکیل کرتے ہوئے نیا قانون ترتیب دے جو نہ صرف موجودہ ٹریفک کے تقاضوں کو پورا کرے بلکہ نئے دور کی تمام گاڑیوں اور ٹریفک اصول اس میں وضع کئے جائیں محکمہ ٹرانسپورٹ ذرائع کے مطابق اس حوالہ سے قانون سازی پر کام شروع کر دیا گیا ہے. تاہم پورے قانون کو تبدیل کرنے میں وقت درکار ہوگا۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل کوجواب، فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ