بورڈ بازار آٹا ڈیلر بھتہ وصول

بورڈ بازار میں آٹا ڈیلر سے زبردستی بھتہ وصول، جان سے مارنے کی دھمکیاں

ویب ڈیسک(پشاور) بورڈ بازار میں دو افغان باشندے آٹا ڈیلر سے زبردستی بھتہ وصول کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے, مدعی احمد منیر ولد جہانگیر خان نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی بورڈ بازار میں آٹے کی دکان ہے، وہ دکان میں موجود تھا کہ افغان باشندہ شیرزئی اپنے بھائی شیر کے ولد سالارزئی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آیا اور اس سے پانچ لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا, اتنی رقم نہ ہونے پر اس نے مجھ سے 55 ہزار روپے بطور بھتہ زبردستی لئے اور مزید پانچ لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا. اور عدم ادائیگی پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے۔ پولیس نے دونوں افغان باشندوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔