ایک ہزار سال بعد چاند گرہن

ایک ہزار سال بعد آج طویل ترین چاند گرہن ہوگا

ویب ڈیسک(پشاور) محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج 19 نومبرکو ہوگا جو پاکستان کے علاوہ دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کو اس دوران جزوی گرہن لگے گا. جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔ چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 2منٹ پر ہوگا. اور چاند کو جزوی گرہن 12 بجکر 19 منٹ پر لگے گا. جزوی چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بجکر 47 منٹ پر ہوگا. اور چاند گرہن کا مکمل اختتام 5 بجکر 4 منٹ پر ہوگا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس چاند گرہن کی خاص بات کیا ہے؟ دراصل دورانیے کے اعتبار سے یہ چاند گرہن گزشتہ ایک ہزار سال میں طویل ترین چاند گرہن ہوگا۔ اگر جزوی چاند گرہن کے حساب سے جائزہ لیں تو یہ 580 سال میں اب تک کا طویل ترین جزوی چاند گرہن ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی