زندگی غلطیوں کی کامیڈی عدنان صدیقی

زندگی غلطیوں کی کامیڈی ہے، عدنان صدیقی

ویب ڈیسک : پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے زندگی کو غلطیوں کا ایک مذاق قرار دے دیا۔ عدنان صدیقی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک جوکر کی طرح کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

فوٹو شیئر کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے تحریر کیا. کہ ‘وہ کہتے ہیں اپنے اندر ایک بچہ زندہ رکھو، میں تو ایک کلون (جوکر) بننا چاہوں گا۔ ساتھ میں اداکار نے ہیش ٹیگ کے ساتھ تحریر کیا کہ ‘زندگی غلطیوں کی ایک کامیڈی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

عدنان صدیقی کی اس پوسٹ پر ساتھی اداکاروں نے بھی تبصرے کیے۔ اداکار اعجاز اسلم نے ان کی بات کی تائید کرتے ہوئے لکھا کہ ‘جی ہم سب جانتے ہیں’ جبکہ اداکار عمران اشرف نے عدنان کو ہیرو قرار دیا۔